پولیس اہلکار عوام کو بھیڑ بکری نہ سمجھیں٬ڈبل سواری پر گرفتارافرادکے ساتھ ہتک آمیز رویہ تشویشناک ہے٬ شکیل قاسمی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء پاکستان کراچی کے رہنمامحمدشکیل قاسمی نے کہاہے کہ ڈبل سواری پر گرفتارافرادکے ساتھ ہتک آمیزرویہ افسوسناک ہے٬گرفتارافرادکو رات بھر لاک اپ رکھنے کے بعد صبح بھیڑبکریوں کی طرح عدالتوں میں پیش کیاجاتاہے٬ حکومت نے امن وامان کی تمام ذمہ داری عوام پر ڈال دی ہے جیسے ملک میں ہونے والی تمام دہشتگردی میںعام موٹرسائیکل سوار ملوث ہیں ٬ صحافیوں٬بزرگوں ٬بچوں اور خواتین کو بھی ڈبل سواری کی آڑمیں تنگ کیاجارہاہے٬بلاجوازگرفتاریوںسے عوام میں اشتعا ل پھیل رہا ہے٬ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان لیاقت آباد کے رہنماظہیرخان سے بات چیت کرتے ہوئے کیاجن کے صاحبزادے کو لیاقت آباد پولیس نے ڈبل سواری پر گرفتارکرکے لاک اپ کردیاتھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ملیر میں صحافی الائنس پاکستان کے رہنماسید آصف علی شاہ٬ وقاص حسین رضوی اور ماسٹرعبدالحلیم نعیمی نے بھی ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے صحافیوں٬بزرگوں٬خواتین اور بچوں کو تنگ کرنے پر ان سے تشویش کا اظہارکیا۔ محمدشکیل قاسمی نے کہاکہ ڈبل سواری پر پابندی کے اعلان کے ساتھ ہی پولیس کی چاندی ہوجاتی ہے اور وہ مجرموں کوچھوڑکر عام موٹرسائیکل سواروں کے پیچھے پڑجاتی ہے۔

شہر میں ہرطرف رشوت کا بازارگرم ہوجاتاہے جو رشوت نہیں دیتا اسے لاک اپ کرکے تشددکا نشانہ بنایاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے پہلے بھی شہر میں ہائی الرٹ تھااس کے باوجود دہشتگرد اپناکام کرگئے لیکن قانون نافذکرنے والے اداروں سے پوچھنے کے بجائے ڈبل سواری پرپابندی لگاکر یہ سمجھ لیاگیاہے کہ ذمہ داری پوری ہوگئی٬انہوں نے مطالبہ کیاکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اپنے دوروں میں پولیس اسٹیشنوں کے دورے بھی شامل کریں اورپولیس حکام ڈبل سواری پر پابندی لگانے کے بجائے قانون سے کھیلنے والے مجرموں کے خلاف گھیراتنگ کریںاور ڈبل سواری کی پاداش میںگرفتارہونے والے افرادکو باعزت بری کریں۔

متعلقہ عنوان :