کراچی٬مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق٬ 3 زخمی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ کلاکوٹ کے قریب تھانہ پاک کالونی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شیر باز کے نام سے کر لی گئی جبکہ اسکا بھائی اویس زخمی ہوا۔ ادھر اولڈ سٹی ایریا میں کے ایم سے ورک شاپ کے قریب موٹر سائکل سوار افراد کی فائرنگ سے اسلم نامی شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاہمت کا شاخسانہ ہے۔ گارڈن فوارہ چوک اور میرا ناکہ کے قریب فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :