سٹی پولیس افسر کا ماتمی جلوسوں کے راستوں کادورہ ٬افسران کو 10محرم الحرام کے حوالے سے بریفنگ

منگل 11 اکتوبر 2016 19:36

ملتان ۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) 10محرم الحرام 12اکتوبر 2016بروزبدھ ضلع ملتان میں کل117جلوس برآمد ہوں گے نیز134مجالس منعقد کی جائیں گی جن میں سی21جلوس اور38مجالس اے کیٹگری کے ہوں گے۔ ملتان پولیس کی جانب سے تمام جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس کی سرپرستی اورایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان کی زیر نگرانی تمام ڈویژنل ایس پیز اپنے اپنے ڈویژن میں محرم سیکیورٹی کی نگرانی کریںگے اور وقتاً فوقتاً ڈیوٹی پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو بریف کریں گے ۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق 20جی او گشت کی گاڑیاں اس تمام سیکیورٹی عمل کی نگرانی کریں گی ۔ ضلع ملتان پولیس کے کل4500پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جن میں 06انسپکٹر ٬94سب انسپکٹر٬121اسسٹنٹ سب انسپکٹرز٬45ہیڈ کنسٹیبل اور1420کنسٹیبلان اپنے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 20 ریزروز ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ہائی الرٹ رہیں گی جنھیں بوقت ضرورت استعمال کیا جائے گا ۔

ملتان پولیس کے علاوہ پاکستان آرمی اور رینجرز کے اہلکار بھی امن عامہ کے قیام میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے نیز1420پولیس قومی رضاکاران اور1697ولنٹئیرزبھی معاونت کریں گے ۔سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ تمام افسران و ملازمان الرٹ ہو کر اپنی ڈیوٹی سرا نجام دیں ٬ خصوصا چھتوں پر تعینا ت ملازمان اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں ٬ مشکوک اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نگرانی رکھیں ۔

ڈیوٹی پر موجود تمام افسران و ملازمان جلوس کے گزر جانے کے بعد سٹینڈ ڈائون ہونے تک اپنی جگہ نہیں چھوڑیں گے جلوس میں شامل ہونے والے تمام افراد کی اچھی طرح سے تلاشی لی جائے ۔مزید کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرہ جات کے ذریعے جلاس کی مانیٹرنگ کی یقینی بنایا جا رہا ہے۔بعد ازاں سٹی پولیس آفیسر 9محرم الحرام کے جلوس کے روڈ کا بھی دورہ کیا اس دوران سٹی پولیس آفیسر نے ایس ڈی پی اوز سرکلز اور انچارج سکیورٹی کو جلوس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف انتظامات کی ہدایا ت جاری کیں۔

تمام امام بارگاہوں ٬ مساجد ٬ مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے علاوہ شہر کے داخلہ و خارجی راستوں پر مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جائے اور حساس جلوسوں کے روٹس کی ویڈیو بنائی جائے اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات بھی نصب کئے جائیں اور گشت کو موثر کیا جائے اور کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پولیس کے جوان دن رات چوکس رہیں انہوں نے کہا شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص ٬ بیگ یا گاڑی کو دیکھیں تو فورا اس کے خلاف ایکشن لیں تاکہ شر پسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ختم کر کے عام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا یا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :