کیری ڈبہ درخت سے ٹکرانے کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق٬ 2 شدید زخمی ہوگئے

منگل 11 اکتوبر 2016 19:35

خان پور ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) خان پور کے قریب کوٹلہ پٹھان کے مقام پر کیری وین درخت سے ٹکرانے کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حادثہ ڈرائیور کواونگ آنے کے باعث پیش آیا گوجر خان کے رہائشی 5 افراد سہون شریف سے واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ ان کی وین سڑک کنارے لگے درخت سے ٹکرا گئی حادثہ اتنا شدید تھا کہ زخمیوں اور مرنے والوں کو گاڑی کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا۔

تھانہ صدر خان پور کے ایس ایچ او ملک محمد اقبال کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد عامر٬شہباز٬اور فیاض شامل ہیںجبکہ زخمیوں میں رفاقت حسین اور قربان شامل ہیں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور میں ابتدائی طبی امداد دیکر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :