منفی سیاست کو فروغ دینے والوں کو ملک ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔حاجی نشاط احمد خان ڈاہا

منگل 11 اکتوبر 2016 19:35

خانیوال۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) منفی سیاست کرنے اور اسلام آباد کو بند کرنے کے دعویداروں کا انجام پہلے سے برا ہوگا۔منفی سیاست کو فروغ دینے والوں کو ملک ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ اس میں دھرنوں اور جلسے جلوسوں کے زریعے روکاوٹ ڈال کر عوام کا وقت ضائع کررہے ہیں انہیں اس بار بھی ناکامیوں کا منہ دیکھنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار ایم پی اے حاجی نشاط احمد خان ڈاہا نے ایک ملاقات میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے موٹر وے کا جال بچھا جایا جارہا ہے غریب عوام کو روز گار فراہم کیا جارہا ہے سی پیک کے ذریعے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کے وزیر اعظم پاکستان نے جس طرح پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اس طرح کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم اور جارحیت بند کروانے اور کشمیریوں کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل کروانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے جس کے باعث بھارت کشمیر کے مسئلہ پر تنہا رہے گیا ہے۔