کاشتکار مکئی کی بہتر پیداوار کیلئے کھادوں کا بروقت استعمال کر یں۔ ماہرین

منگل 11 اکتوبر 2016 19:33

فیصل آباد۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)مکئی کی بہتر پیداوار کیلئے کھادوں کا بروقت اور متوازن و مناسب استعمال ضروری ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار کھادوں کا بروقت و مناسب استعمال کریں اور جب فصل کی اونچائی ایک سے ڈیڑھ فٹ تک ہو جائے تو نائٹروجنی کھاد کی پہلی قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ اور فصل کی اونچائی اڑھائی سے تین فٹ ہونے پر نائٹروجنی کھاد کی دوسری قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ جبکہ پھول آنے سے قبل نائٹروجنی کھاد کی آخری قسط ڈیڑھ بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرنی چاہیے۔

انہوںنے بتایاکہ مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے بروقت گوڈی بھی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار گوڈی کے موقع پر پودوں کے ساتھ مٹی چڑھا کر کھیلیاں بنادیں تاکہ اسے تیز ہوا یا آندھی میں نقصان نہ پہنچ سکے۔ انہوںنے گوڈی کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے جڑی بوٹی مارزہروں کا ماہرین زراعت کی مشاورت سے سپرے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔