یوم عاشور کے موقع پر حساس نوعیت کی خبروں کی رپورٹنگ میں متعلقہ اداروں سے حقائق کی تصدیق کر لی جائے۔ ڈی سی او
منگل 11 اکتوبر 2016 19:33
(جاری ہے)
ڈی سی او نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں اس بار یوم عاشور کے ضمن میں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے اس ضمن میں یوم عاشور کے موقع پر بھی میڈیا کا بھرپور تعاون درکار ہے وہ کسی بھی جگہ انتظامی خلاء کی نشاندہی کریں تاکہ انتظامات مزید مستحکم ہوسکیں۔
انہوں نے بتایا کہ عشرہ محرم کے سلسلہ میں فیصل۱ٓباد میں443 جلوس اور 1281 مجالس منعقد ہورہی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے اب تک کے اہم اور مرکزی جلوس/ مجالس خیریت سے اختتام پذیر ہوئے ہیں اور عاشورہ محرم پر بھی سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات پر عمل پیرا ہیں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ وہ سی پی او کے ہمراہ ضلع بھر میں محرم جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے سرگرم عمل ہیں اور انتظامی و حفاظتی اقدامات کو چوکس رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کے ارکان کی معاونت سے فلیش پوائنٹس پر در پیش مسائل کا ازالہ کر لیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاسز میں سیکورٹی خدشات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر خفیہ معلومات کے حصول کے علاوہ سرجیکل ٹارگٹنگ بھی جاری ہے ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ امن و امان کی صورتحال کو قائم و دائم رکھنے کے لئے ارکان اسمبلی سے تین میٹنگز کی جا چکی ہیں اور ان کی تجاویز کی روشنی میں انتظامات کو مزید جامع بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاک آرمی کی دو کمپنیز پہنچ چکی ہیں جنہیں مختلف مقامات پر متعین جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی میڈیکل سروسز کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے ۔ڈی سی او نے بتایا کہ لائسنس داروں سے بروقت میٹنگ کرکے انہیں اعتماد میں لینے کے ساتھ ساتھ کیبل آپریٹرز سے ملاقات کرکے مذہبی منافرت کی روک تھام کے لئے حکومت ایس او پیز شیئر کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں تین مقامات ڈی سی او آفس ‘ ایس ایس پی آپریشن کے دفتر اور چوک گھنٹہ گھر میں کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فنکشنل ہیں جہاں جلوسوں و مجالس کی باریک بینی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ محرم پر موبائل فون سروس کی ممکنہ بندش کے پیش نظر کمیونیکشن خلاء کو پر کرنے کے لئے فیلڈ افسران کو واکی ٹاکی اور پی ٹی سی ایل سٹیس فراہم کئے جائیں گے ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ کٹیگری اے کے حامل جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے براہ راست کوریج کی جارہی ہے جس کا صوبائی سطح پر کنٹرول روم سے لنک ہے جبکہ دیگر جلوسوں و مجالس کی ویڈیو ریکارڈنگ کا عمل بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن شہریوں کی طرح میڈیا بھی قومی مفاد اور ملکی سلامتی کا عملبردار ہے اور فیصل آباد کے میڈیا نے ہمیشہ انتہائی ذمہ داری اور قومی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن برقرار رکھنے میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔سی پی او افضال احمد کوثر نے کہا کہ ضلع میں محرم کے جلوسوں و مجالس کی سخت ترین سیکورٹی پر عملدرآمد کیاجارہا ہے جس کے تحت سکریننگ اور سرچ پر گہری توجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں میں داخل ہونے والے ہر شخص کی جامع تلاشی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور مشکوک افراد پر بھی گہری نظر رکھی جارہی ہے ۔ انہوں نے میڈیا نمائندگان سے کہاکہ وہ سیکورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنا تعاون جاری رکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.