حکومت کی ٹھوس اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت ٹیک آف پوزیشن پر آ چکی ہے‘تمام معاشی اعشارئیے درست سمت میں جا رہے ہیں‘حکومت ترقی کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے پر عزم ہے ٬وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی حضرت داتا علی ہجویریؒ کے مزار کو غسل دینے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

منگل 11 اکتوبر 2016 19:33

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹھوس اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت ٹیک آف پوزیشن پر آ چکی ہے٬تمام معاشی اعشارئیے درست سمت میں جا رہے ہیں٬حکومت ترقی کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے پر عزم ہے٬وہ منگل کے روز یہاں حضرت داتا علی ہجویریؒ کے مزار کو غسل دینے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے٬ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے٬وطن عزیز جلد ایک مضبوط اور باوقار ملک بن کر سامنے آئے گا٬انہوں نے کہا کہ کچھ منفی قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیںلیکن ان کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا٬انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے٬ملک میں دہشتگردی پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور یہ ناسور ختم ہونے کے قریب ہے٬انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو چاہئے کہ وہ پاکستان کی ترقی میں بھر پور حصہ ڈالیں اور ملک کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں٬انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت اور گڈ گورننس ملکی ترقی کی بنیادی ضرورت ہے جسے حکومت یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے٬ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلام پیار٬محبت اور بھائی چارے کا دین ہے اور داتا علی ہجویریؒ نے بھی امن کا پیغام دیا٬قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ و چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی داتا دربار سینیٹر اسحاق ڈار نے داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دینے کی تقریب میں شرکت کی ٬اور مزار کو غسل دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :