حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں یوم عاشور کے موقع پر ڈرونزکیمروںپر پابندی عائد کردی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) حکومت پنجاب نے راولپنڈی ‘لاہور ‘گوجرانوالہ ‘فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں (آج) یوم عاشور کے موقع پر ذرائع ابلاغ کی کوریج اور کھیلوں کے لئے تمام قسم کے ڈرونز کیمروں اور بغیر پائلٹ طیاروں پر پابندی لگا دی ہے اور یہ اقدام محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں راولپنڈی ‘لاہور ‘ملتان ‘فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت 36اضلا ع کے ڈی سی اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ (آج) یوم عاشور کے موقع پر مرکزی جلوسوں کی کوریج کے لئے الیکٹرانک میڈیا کے ڈرون کیمرے استعمال کرنے پر عائد پابندی پر عمل درآمد یقینی بنائیں ۔یہ اقدام محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔صوبے میں یہ پابندی آج سی11نومبر تک لاگو رہے گی ۔