تخت بھائی٬ تو رڈھیر میں ایک ماہ قبل 15سالہ لڑکی کی مبینہ خو دکشی کے وا قعے کا ڈرا پ سین

وا قع خو د کشی کی بجائے قتل نکلا ٬پو لیس نے مقتو لہ کے وا لد کی رپورٹ پر بیٹے کے خلا ف قتل کا مقدمہ درج کر لیا

منگل 11 اکتوبر 2016 19:17

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پو لیس سٹیشن تخت بھا ئی کے علا قے تو رڈھیر میں ایک ماہ قبل 15سالہ لڑکی کی مبینہ خو دکشی کے وا قعے کا ڈرا پ سین ہو گیا اور وا قع خو د کشی کی بجائے قتل نکلا پو لیس نے مقتو لہ کے وا لد کی رپورٹ پر بیٹے کے خلا ف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ایک ماہ قبل تخت بھائی کے نو احی علا قے تور ڈھیر کے رہا ئشی حبیب خا ن ولد عزیز گل نے پو لیس تھا نہ تخت بھا ئی میں رپورٹ درج کر ائی تھی کہ اس کی پندرہ سا لہ بیٹی سدرہ نے خو د پر پستول سے فائرنگ کر کے خو دکشی کی ہے پو لیس سٹیشن تخت بھائی کے تفتیشی انچارج انسپکٹر شیر محمد خان نے خو دکشی کے اس و اقعے کی با ریک بینی سے تفتیش کی تو معلو م ہو اکہ وا قعہ خو دکشی نہیں بلکہ قتل ہے اور مقتو لہ سدرہ کو اسکے بھائی افسر علی نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔

پو لیس نے مقتولہ سدرہ کے والد حبیب خان کی رپورٹ کی رو شنی میں مقتو لہ کے بھا ئی افسر علی کے خلا ف قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتا ری کی کو ششیں شروع کر دیں۔

متعلقہ عنوان :