تخت بھائی پو لیس نے قتل ٬ ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کے سنگین مقدمات میں مطلوب خطر ناک اشتہاری کو گرفتار کر لیا

منگل 11 اکتوبر 2016 19:17

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) تخت بھائی پو لیس نے دس قتل ٬اقدام قتل٬ ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کے سنگین مقدمات میں چارسدہ اور تخت بھائی سرکل پو لیس کو مطلوب خطر ناک اشتہاری ملزم صابر حسین کو گرفتار کر لیا۔اطلاعات کے مطابق تخت بھائی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ضلع چارسدہ اور تخت بھائی پو لیس کو قتل کے دس مقدمات سمیت دیگر سنگین نو عیت کے مقدمات میں مطلوب خطر ناک اشتہاری ملزم صابر حسین ولد محمد شیر سکنہ پیر سدی تحصیل تخت بھائی کسی بھی وقت خطرناک واردات کی غرض سے علا قے میں داخل ہوگا۔

جس پر پو لیس تھانہ کے ایس ایچ اوانسپکٹر فضل شیر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر نا کہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران تخت بھائی تور ڈھیرچارسدہ روڈ پر اشتہاری ملزم صابر حسین کوناکہ بندی کے دوران پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ پولیس نے اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اٴْس کا دوسرا نا معلوم ساتھی کار سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پو لیس کے مطابق گرفتار اشتہا ری ملزم صابر حسین چارسدہ اور تخت بھائی پو لیس کو قتل و اقدام قتل کے دس مختلف مقدمات سمیت دیگر سنگین مقدما ت میں مطلوب ہے۔ یاد رہے کہ گرفتار ملزم دو ماہ قبل جلا لہ میں شیر گڑھ پو لیس کے ساتھ مقا بلے میں مارا گیا خطر نا ک اشتہاری اپنے چچا سمیت خاندان کے گیارہ افراد کے قتل میں مطلوب گل احمد سیدولد شیر نواب سکنہ دا دو کلے مند نے٬ ضلع چا رسدہ کا قریبی سا تھی اور چچا زاد بھائی ہونے کے علاوہ بہنوئی بھی ہے جو شیر گڑھ پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوئے تھے۔ جو گزشتہ شب تخت بھائی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

متعلقہ عنوان :