کوہاٹ ٬ میروزئی میں کھڑکی کے تناذعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ٬ ماں جاں بحق٬ بیٹی زخمی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:17

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) کوہاٹ کے علاقہ میروزئی میں کھڑکی کے تناذعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں ماں جاں بحق بیٹی زخمی ہوگئی۔پولیس نے دو نامزد ملزمان باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے یونین کونسل اربن VIکے علاقہ میروزئی میں رہائش پزیرمقامی محلے داروںکے مابین گھر کی طرف کھڑکی کھولنے سے اہلخانہ کے پردے کا تناذعہ اس وقت شدت اختیار کرگیا جب دونوں فریقین کے افراد کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اورطیش میں آکر مبینہ ملزمان شاہ محمد ولد غندل خان اور اسکے بیٹے حامد نے مخالف فریق کے گھر پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے اس واقعہ میں مسماة مقصودہ بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ اسکی بیٹی سلمہ بی بی زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جبکہ مقتولہ کی لاش اور زخمی خاتون کو فوری طور پر لیاقت میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں پولیس تھانہ محمد ریاض شہید نے مقتولہ کے بیٹے دانش احمد کی مدعیت میں نامزد ملزمان شاہ محمد اور اسکے بیٹے حامد کے خلاف والدہ کے قتل اور بہن کی مجروحیت کا مقدمہ درج کرلیا۔مدعی مقدمہ کی طرف سے درج رپورٹ کے مطابق ملزمان فریق نے انکے رہائشی گھر کی طرف کھڑکی کھول رکھی تھی جس سے انکے اہلخانہ کی بے پردگی ہورہی تھی جسکا کئی مرتبہ گلہ دیکر کھڑکی بند کرنے کا کہا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :