چترال کو گلیات کی طرز پر ترقی دینا ہداف ہے٬ قدرتی حسن سے مزین چترال کے سیاحتی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دیں گے تاکہ وہاں کے عوام کو روزگار کے مواقعے مل سکیں صوبائی حکومت کا وڑن ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں مقامی وسائل سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اسی علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح کیلئے استعمال کیا جائی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی چترال کے وفد سے گفتگو
منگل 11 اکتوبر 2016 19:16
(جاری ہے)
پرویز خٹک نے کہا کہ انکی حکومت نے تمام محکموں کو ضلعی سطح تک منتقل کیا ہے اور 80فیصد فنڈزمقامی حکومتوں کو جاری کر چکے ہیں۔
جس کا مقصد یہی ہے کہ عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکیں اور انہیں سرکاری اداروں کے چکر نہ لگانا پڑیں۔ اب یہ منتخب مقامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کام کریں اور جاری سکیموں کے معیار کو یقینی بنائیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ان کی حکومت نے صوبے کی پسماندگی دور کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جسکے لئے اضافی وسائل پیدا کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے ایک جامع نظام وضع کیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اب ظلم کا دور ختم ہو گیا ہے اب انصاف ہو گا ہر سطح پر اور ہر شعبے میں ہوگا۔ انہوں نے اختیارات ایم پی اے کی بجائے مقامی حکومتوں کو دیئے ہیں اور اس عمل کو دیرپا بنانے کے لئے اسے قانونی شکل دے چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومتی اصلاحات کی وجہ سے سماجی خدمات کے شعبوں میں خاطر خوا تبدیلی آچکی ہے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹر ز کی موجودگی یقینی بنانے کے لئے بھرتیاں جاری ہیں۔ اب ہر ضلع میں مقامی ڈاکٹرز دستیاب ہوں گے تاکہ وہ اپنے علاقوں میں خدمات انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا اس سلسلے میں چار اضلاع میں مسئلہ درپیش ہے جس کا حل نکال رہے ہیں۔ انہوں نے تقرریوں اور تبادلوں کا ایک نظام بنادیا ہے اور سیاسی مداخلت کا خاتمہ کر دیا ہے۔۔ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے کے غریب اور نادار لوگوں کو صحت کی مفت سہولیات دینے کے لئے صحت انصاف کارڈ میرٹ پر فراہم کیا جائے گا۔ مستحق کواس کا حق ملے گا۔ یہ تحریک انصاف کا منشور ہے کہ حقدار اگر مخالف بھی ہے تو اسکو حق دے دیا جائے۔ تحریک انصاف اور دوسری جماعتوں میں یہی بنیادی فرق ہے۔ ہم غریبوں کے لئے کھڑے ہیں ان کو حقوق دیں گے۔ غریبوں کی خدمت اور ان کا اطمینان ہمارا مشن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.