وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے فر نٹیئر ایجوکیشن فا?نڈیشن کے تحت کالجز کیلئے 284ملین روپے گرانٹ کی منظوری دیدی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے فرنٹیئر ایجوکیشن فا?نڈیشن کے تحت کالجز کیلئے 284ملین روپے گرانٹ کی اصولی منظوری دیدی ہے اور اس سلسلے میںفوری طور پر سمری بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ وزیراعلیٰ ہا?س پشاور میں ایف ای ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق غنی٬ وزیر خزانہ مظفر سید٬ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں٬ مینجمنٹ ڈائریکٹر ز ایف ای ایف اور بینک آف خیبر٬ وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی٬ ایڈوکیٹ جنرل اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے فا?نڈیشن کو اس کے اصلی مینڈیٹ اور مقاصد کے مطابق فعال بنانے کیلئے صوبائی وزیر مشتاق غنی کی سربراہی میں سب کمیٹی تشکیل دی۔

(جاری ہے)

کمیٹی مذکورہ مقصد کیلئے طریق کار وضع کرے گی اور فیصلہ کرے گی کہ مختلف تعلیمی اداروں کو کس محکمے کے ماتحت ہونا چاہیے۔وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں جامع تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ایف ای ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سابقہ اجلاس میں وزیراعلیٰ کی جاری کردہ ہدایت کے مطابق جن کالجز میں انرولمنٹ زیادہ ہے وہاں ایڈمیشن جاری رکھنے کیلئے مطلوبہ گرانٹ کی پروپوزل پیش کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے مطلوبہ گرانٹ 284ملین روپے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم کو ہر سطح پر فروغ دینا چاہتے ہیں کیونکہ معیاری تعلیم کے بغیر فلاحی معاشرے کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت پہلے سے موجود اداروں کو حقیقی معنوں میں فعال بنا کر مطلوبہ اہداف حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ان کی حکومت صوبے میں تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بلند کرنے کیلئے تعلیمی بجٹ 100 ارب روپے سے بھی بڑھا دیا ہے یہ اقدام شعبہ تعلیم میں حکومتی اہداف کا عکاس ہے۔ وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ فا?نڈیشن کو اس کے اصلی مینڈیٹ کے مطابق فعال بنایا جائے اور فا?نڈیشن کے قیام کے پیچھے جو مقاصدتھے ان پر توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ایف ای ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر فی الوقت ایکٹنگ چارج پر فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :