لاڑکانہ ٬تیز رفتار دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ٬دو افراد جان بحق ٬تین زخمی ہوگئی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:16

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) لاڑکانہ کے قریب تیز رفتار دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جان بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رشید وگن تھانہ کے حدود میں دو موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خیرپور میرس کے اگڑا علاقے کے رہائشی نوجوان 28 سالہ سلیم بہلیم اور لاڑکانہ کے قریب گاؤں صدیق آباد کے رہائشی نوجوان 26 سالہ آصف علی شیخ موقعہ پر دم توڑ گئے جبکہ تین نوجوان سلیم٬ ساجد اور مجاہد زخمی شدید زخمی ہوگئے جنہیں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں علاج کے لیے پہنچایا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر دوسرے شہر محرم الحرام کے جلوس میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ اچانک یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جس کے بعد نوجوانوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :