لاڑکانہ٬حضرت امام حسین ؓ اور ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہر کی امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس برآمد ہونگی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:16

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں آج دسویں محرم الحرام کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اس کے باوفا ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شہر کے امام بارگاہ پنجتی٬ سید جاڑل شاہ٬ جعفری امام بارگاہ٬ کچھی امام بارگاہ٬ محفل شاہ خراسان امام بارگاہ٬ چاردہ معصومین امام بارگاہ لاہوری محلہ سمیت دیگر چھوٹے بڑے امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس برآمد ہونگے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوکر اختتام پذیر ہوگے جہاں سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی جائے گی جبکہ نماز مغربین کے بعد شام غریبان برپا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شہر کے تمام چھوٹے امام بارگارہوں میں منعقد ہونے والے مجالس میں شرکت کرنے والو?ں کو جامع تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ دسویں محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر سے 181 ماتمی جلوس برآمد ہونگے جن میں سے 25 کو حساس قرار دیا گیا جبکہ لاڑکانہ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے تین ہزار پولیس اور تین سئو رینجرس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے تین سئو جوانوں کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔