امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ اور ان کے اہل وعیال ورفقاء نے کربلامیں دین اسلام کی حرمت پر قربان ہوکرقیامت تک کیلئے اسے حیات جاوداں بخش دی واقعہ کربلاہمارے لئے ایک ایسا درس ہے جو ہمیں دین اسلام کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردینے کا حوصلہ وقوت فراہم کرتاہے٬چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض

منگل 11 اکتوبر 2016 19:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء)چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہا ہے کہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ اور ان کے اہل وعیال ورفقاء نے کربلامیں دین اسلام کی حرمت پر قربان ہوکرقیامت تک کیلئے اسے حیات جاوداں بخش دی واقعہ کربلاہمارے لئے ایک ایسا درس ہے جو ہمیں دین اسلام کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردینے کا حوصلہ وقوت فراہم کرتاہے لہٰذا ہمیں اپنی زندگیوں میں بھی ایسے ہی ایثاروجذبہ قربانی کا مظاہرہ کرناچاہیے ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم اپنے آپس کے تمام اختلافات کو بھلا کراپنے دین کی سربلندی کیلئے ایک ہوجائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عاشور کے موقع پر نکلنے والے مرکزی جلوس کے انتظامات کے سلسلے میں حسینیہ ایرانیان کھارادرودیگرامام بارگاہوں کے منتظمین سے بات چیت کے موقع پر کیا چیئرمین ملک محمد فیاض نے کہا کہ ایثار اور قربانی کا درس دینے والے اس محترم مہینے میں بلدیہ جنوبی کی انتظامیہ عزادارن حسین ؓ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے شب وروزکوشاں ہے یوم عاشورکے موقع پر نکلنے والے مرکزی جلوس اور شام غریباں اورمجالس کے مقامات پر بلدیہ جنوبی کی جانب سے صفائی ستھرائی٬ سڑکوں کی استرکاری٬سیوریج اور روشنی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جلوس کیلئے کئے گئے انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے بلدیہ جنوبی کے مرکزی دفترمیں قائم ایمرجنسی کنٹرول روم24گھنٹے کام کررہاہے اور اس ضمن میں عوام کے منتخب نمائندے اور تمام متعلقہ افسران و عملہ فیلڈ میں موجودہے۔