علامہ شاہ تراب الحق قادری غیر متنازع سلجھے ہوئے عالم دین تھے ٬ مفتی محمد نعیم

منگل 11 اکتوبر 2016 19:14

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے مرحوم علامہ شاہ تراب الحق قادری کے انتقال پر مرحوم کے صاحبزادوں اور اہلخانہ سے ان کے گھر جاکر تعزیت کی ٬اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ایڈمسٹریٹر مولانا غلام رسول ٬ مولاناامان اللہ اسماعیل سرمہ والا سمیت دیگر علماء کرام بھی ہمراہ تھے ٬مفتی محمدنعیم نے شاہ سراج الحق سے باہم دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا٬ اور ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی٬ مفتی محمدنعیم نے کہاکہ شاہ تراب الحق ایک غیر متنازعہ عالم دین تھے جو ایک خطیب شجر سائیہ دار کی حیثیت رکھتے تھے ان کے انتقال سے پیداہونے والا خلا صدیو پر نہیں ہوسکتا٬ملک وملت کیلئے مرحوم کی گراں قدر خدمات ہیں جن کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتاہے وہ ایک مصنف٬ خطیب اور سلجھے ہوئے اور غیر متنازعہ عالم دین تھے ٬اللہ سے دعا ہے اللہ ان کے درجات کو بلند کرکے جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور ان کے صاحبزادے شاہ عبدالحق قادری اور شاہ سراج الحق قادری کو حقیقی جانشینی کا حق ادا کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔