محدودوسائل کے باوجود محرم الحرام میں عزاداران حسین ؓکو سہولیات پہنچانے کی کوشش میں تا حال مصروف ہیں

چیئرمین بلدیہ شرقی معیدانور کی بات چیت

منگل 11 اکتوبر 2016 19:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ڈپٹی مئیر بلدیہ عظمیٰ کراچی ارشدوہرہ و چئیر مین بلدیہ شرقی معیدانور نے اپنی نگرانی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والے نو محرم الحرام کے جلوس کو ضلع شرقی کی حدودسے آگے کیجانب روانہ کیا٬اس سلسلے میں بلدیہ شرقی کیجانب سے نمائش پر مرکزی کیمپ لگایاگیا٬ جہاں عزاداران کو نذرونیازوسبیل کے علاوہ طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں ٬ شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے مرکزی جلوس کوبلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بلدیہ شرقی کی ضروری سروسز کے محکمہ جات مکمل طورپر متحرک رہے ٬ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی مئیر کراچی نے کہاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ضلعی بلدیات بالخصوص بلدیہ شرقی کے تعاون سے شہر کے مرکزی اورچھوٹے بڑے جلوسوں کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کا بندوبست کردیا گیاہے بلدیہ شرقی میں مرکزی جلوس کی گزر گاہ ہونے کے حوالے سے بلدیہ شرقی کے انتظامات قابل تعریف ہیں مزید ہم جلوس انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیںاگر کہیں کوئی بلدیاتی مسئلہ درپیش آتا ہے توہمارابلدیاتی اسکواڈ اسکو حل کرنے کے لئے متحرک ہے ٬چئیرمین بلدیہ شرقی معیدانور نے اس مو قع پر کہاکہ محدودوسائل کے باوجود محرم الحرام میں عزاداران حسین ؓکو سہولیات پہنچانے کی کوشش میں تا حال مصروف ہیں ٬صفائی سے لیکر سڑکوں کی تعمیر و مرمت تک پہلے بھی کام کئے گئے ضرورت پڑنے پر اب بھی بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں انھوں نے کہاکہ ابھی عاشورہ محرم کامرکزی جلوس باقی ہے ہمارے دونوں زونزکے محکمہ جات سمیت شکایتی مراکز فعال ہیں ٬ جو دائرہ اختیار میں بلدیاتی خدمات ہیں ا س میں کسی کو کو تاہی کامرتکب نہیں ہونے دیں گے ٬مرکزی کیمپ اورجلوس پر وائس چئیرمین عبدالرئوف خان٬ میونسپل کمشنر منظور عباسی ٬سپریٹنڈنگ انجینئر مبین شیخ ٬ سینئر ڈائریکٹراقبال احمد ٬ڈائریکٹر پارکس اقبال شیخ٬ ڈائریکٹر سالڈویسٹ جاویدکلوڑ٬ڈپٹی ڈائریکٹر سالڈویسٹ محمد اقبال٬ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :