حضرت امام حسینؓ نے میدان کربلا میں اسلام کی بقاء اور سربلندی کیلئے دنیا کی عظیم ترین قربانی دی‘ جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ‘اپنے نانا حضرت محمد ؐ کے دین کو بچانے کیلئے یزید کی بیعت نہ کرتے ہوئے اسلام کے پرچم کو سربلند رکھا جس کو تاقیامت احترام و عظمت کے ساتھ یاد رکھا جائے گا
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام
منگل 11 اکتوبر 2016 19:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ د ین اسلام کی سربلندی اور بقاء٬ جانثاری٬ وفاداری اور باطل قوتوں کے خلاف جنگ ٬ جہاد اور جرات کے اعتبار سے امام حسینؓ اور اہل بیت کی لازوال قربانیاں تمام دنیا اور بالخصوص عالم اسلام کیلئے مشعل راہ ہیں۔
انہوں نے تمام مسلمانوں اور تمام مکاتب فکر کے افراد پر زور دیا کہ وہ یوم عاشورہ کے موقع پر شہدائے کربلا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرکے اخوت٬اتحاد٬ یکجہتی٬بھائی چارگی٬ محبت٬ یگانگت اور ایثار قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے اندر اسلام دشمن اور باطل قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیں اور ان کی تمام اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یوم عاشورہ پر حکومت کی طرف سے تمام امام بارگاہوں٬ مجالس کے مقامات اورمساجد کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور تخریبکاروں٬دہشتگردوں٬ ملک دشمن قوتوں اور عوام دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس اور مستعد ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوارواقعہ رونما نہ ہو۔ سید مراد علی شاہ نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں مکمل اتحاد اور یکجہتی کو قائم رکھیں اورانتظامیہ٬ پولیس٬ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور شرپسندوں و ملک دشمن قوتوں کی ہر قسم کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج درخواست بحال
-
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر روٹی/ نان کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی
-
راولپنڈی،تھانہ آراے بازار پولیس نے 16 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے مزید 2 ملزمان گرفتارکرلئے
-
راولپنڈی،تھانہ صادق آباد پولیس نازیبا اور فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا
-
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث4 ملزمان گرفتار
-
لاہور کے صحافیوں کے لئے جلد فیز ٹو لا رہے ہیں،ہماری ڈکشنری میں فیورٹ ازم نہیں: عظمیٰ بخاری
-
پنجاب بھرمیں 1124ٹریفک حادثات رپورٹ ،1270افراد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.