سرکاری شعبے کی خدمات میں بہتری و شفافیت کیلئے ای گورننس کا نظام متعارف

منگل 11 اکتوبر 2016 19:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)وفاقی حکومت نے سرکاری شعبے کی خدمات میں بہتری اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے ای گورننس کا نظام متعارف کرادیا ہے ۔وفاقی حکومت سرکاری شعبے کی خدمات بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری شعبے کی خدمات میں بہتری اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے ای گورننس کا نظام متعارف کرایا جارہاہے۔ای گورننس کے اقدامات پرعملدرآمد کے لئے ہر وزارت کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ان اقدامات میں نظم و نسق پورٹل گورننس انوویشن ایپ سٹور اور سب کے لئے بلا معاوضہ شامل ہیں۔