روہڑی میں 5سو سالہ قدیمی و تا ریخی ضریح اقدس کربلا معلی کا تعزیہ برآمد

ْ لا کھوں کی تعداد میں عزادار شریک ٬تعزیئے کو پرسہ دینے کی کو شش کے دوران 200 سے زائد عزادار زخمی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) روہڑی میں 5سو سالہ قدیمی و تا ریخی ضریح اقدس کربلا معلیٰ کا تعزیہ برآمد ٬ لا کھوں کی تعداد میں عزادار شریک ٬تعزیئے کو پرسہ دینے کی کو شش کے دوران دو سو سے زائد عزادار زخمی و بے ہوش ٬سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات ٬ تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کے تا ریخی شہر رو ہڑی میں آج 5 سو سالہ قدیمی و تاریخی ضریح اقدس کربلا معلیٰ کا تعزیہ منڈو کبھڑ کے مقام سے برآمد کیا گیا تعزیہ ادارہ محفل شاہ عراق کربلا سے نکا لا گیا جو کربلا میدان ٬ لا لہ شہزادو ہو ٹل ٬ سینما گلی سے ہو تا ہوا منڈو کھبڑ کے مقام پر پہنچ کر اختتام پذیر ہواما تمی تعزیئے کے ہمراہ مزید دو تعزیئے ٬ الم پاک ٬ ذو الجناح اور سبیل کے گاڑے بھی شامل تھے ما تمی جلوس میں ملک بھر سے لا کھون کی تعدادمیں عزاداران نے شرکت کی جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی اس ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کو شش کے دوران دو سو سے زائد عزادار زخمی و بے ہو ش ہو ئے ہیں جن کو ما تمی جلو س کی گذر گا ہوں پر مختلف اسکا ؤٹ تنظیموں کی جانب سے لگا ئے گئے طبی کیمپوں میں طبی امداد دی گئی اور ہو ش میں لا یا گیا جلوس کے موقع پر روہڑی میں سیکیو رٹی کے انتہا ئی سخت حفا ظتی انتظا ما ت کیے گئے ہیں سیکیو رٹی کے لیے دو ہزار سے زائد پو لیس کے اہلکا ر اور اڑھا ئی سو زائد ریجرز کے جوان تعینات کیے گئے ہیں جبکہ رضا کا ر تنظیموں کے رضا کا ر بھی سیکیو رٹی پر ما مور کیے گئے ہیں ما تمی جلوس کی تیس سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :