16اکتوبر کی ریلی میں محنت کشوں کا ٹھاٹیں مارتا سمندر ٬ ملک میں جمہوری نظام کو مستحکم اور دہشت گردی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا٬ سنیٹرسعید غنی

پیپلز پارٹی محنت کشوں کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے پر بھرپور توجہ دی اور مراعات وتنخواہوں میں اضافہ کیا ہے٬ مشیرمحنت سندھ

منگل 11 اکتوبر 2016 19:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی مشیر محنت سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ 16اکتوبر کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ریلی محنت کشوں کا ٹھاٹیں مارتا سمندر جو کہ ملک میں جمہوری نظام کو مستحکم اور دہشت گردی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ وہ گزشتہ روزیہاں پی پی پی میڈیا سیل سندھ میں پیپلز لیبر بیورو سے ملحقہ ٹریڈ یونینز کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جو 16اکتوبر کی ریلی کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں منعقد ہوا تھا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی محنت کشوں کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے پر بھرپور توجہ دی ہے۔

(جاری ہے)

مزدوروں کی مراعات وتنخواہوں میں اضافہ کیا ہے٬ لاکھوں ملازمین کو بحال کروایااور روزگار کے مواقع فراہم کئے٬ مزدوروں کی عزت نفس میں اضافہ کیا ہے اور ٹریڈ یونین کی آزادی دی۔ انہوں نے کہا کہ 16اکتوبر کی ریلی پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

مختلف اداروں کے محنت کش ریلی میں بھرپور شرکت کرینگے۔اجلاس سے سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی٬ خواجہ محمد اعوان٬ لطیف مغل٬ اسلم سموں٬ نور محمد جلبانی٬ اعجاز بلوچ٬ دہنی بخش سموں٬ سعید جدون اور مختلف اداروں کے ٹریڈ یونین رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی بنیادی طور پر محنت کشوں اور تحریک عوام کی پارٹی ہے جس نے پاکستانی تاریخ میں مزدور طبقہ کو اس کے حقوق فراہم کرنے میں پہل کاری کی اور 16اکتوبر کی ریلی میں کراچی کے کونے کونے سے مختلف صنعتوں ٬کارخانوں٬ سرکاری٬ نیم سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کے ہزاروں ملازمین شریک ہو کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی اس ملک اور اس کے غریب عوام کے حقوق کی خاطر دی گئی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔

اجلاس کے آخر میں ریلی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :