تھرپارکر ٬ْ تیز رفتار وین الٹنے سے خاتون سمیت چار افراد جاں بحق

منگل 11 اکتوبر 2016 19:09

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) تھرپارکر میں تیز رفتار وین الٹنے سے خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔تحصیل چھاچھرو کے نواحی گاؤں چھونہڑی کے رہائشی عمر کوٹ جا رہے تھے ٬ْ تیز رفتاری کے باعث مسافر وین الٹنے سے ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور اٹھائیس افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پانچ شدید زخمیوں کو حیدآباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ حادثہ میں ہلاک ہونیوالوں میں اندری میگھواڑ٬ کیلاس میگھواڑ٬ ٹیکم میگھواڑ اور پریتم شامل ہے۔ ہسپتال میں ایمبولینس نہ ہونے سے زخمیوں کو پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کر ناپڑا۔

متعلقہ عنوان :