یوم عاشور پر راولپنڈی میں ماتمی جلوسوں کی ٹریفک کے حوالے سے انتظامات مکمل

47جونیئر وارڈنز٬ 374 وارڈن افسران٬22انسپکٹرز اور 6 ڈی ایس پیز سپیشل پروگرام کے مطابق ڈیوٹی کے خصوصی فرائض سرانجام دیں گے٬دس محرم الحرام کو کمیٹی چوک سے اقبال روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بندرہے گا

منگل 11 اکتوبر 2016 19:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) قائم مقام چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر راولپنڈی میں ماتمی جلوسوں کی ٹریفک کے حوالے سے مکمل اور فول پروف سکیورٹی کے پیش نظر47جونیئر وارڈنز٬ 374 وارڈن افسران٬22انسپکٹرز اور 6 ڈی ایس پیز سپیشل پروگرام کے مطابق ڈیوٹی کے خصوصی فرائض سرانجام دیں گے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق دس محرم الحرام کو کمیٹی چوک سے اقبال روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بندرہے گا۔ کالج چوک میں ٹریفک ڈائیورشن ہو گی جہاں سے کالج روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا جبکہ ماتمی جلوس کے نیا محلہ چوک پہنچنے پر ڈی اے وی کالج چوک سے فوارہ چوک کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ٹرانسپورٹ٬ ویگن و سوزوکی وغیرہ کو ڈی اے وی کالج چوک سے واپس بھجوا دیا جائے گا جبکہ دیگر ٹریفک کو گوالمنڈی سے ڈھوک کمہار سے بھوسہ گودام کی طرف روانہ کیا جائے گا۔

مشرق ہوٹل سٹی صدر روڈ پر بھی ڈائیورشن ہوگی مشرق ہوٹل سے آگے سوزوکیوں وغیرہ کو نہیں آنے دیا جائے گا۔ وہاں سے ہی واپس صدر کی جانب موڈ دیا جائے گاباقی ٹریفک کو مشرق ہوٹل سے موہن پورہ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جہاں سے ٹریفک آگے ناولٹی سینما چوک کی طرف جاکر براستہ گنجمنڈی روڈ پیرودھائی کی جانب جائے گی۔ اسی طرح ناولٹی سینما چوک سے کشمیری بازار کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا تمام ٹریفک کو واپس موڑ دیا جائے گا جو کہ براستہ ٹرانزٹ کیمپ صدر کی طرف آئیگی۔

انہوں نے بتایا کہ تھانہ سٹی سے آگے یوٹرن پر بھی ڈائیورشن ہو گی جہاں سے ناولٹی سینما کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو گنجمنڈی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جو کہ تمام ٹریفک براستہ گنجمنڈی روڈ٬ڈھوک حسو پیرودھائی اور صدر کی طرف جائیگی٬ شاہ اللہ دتہ روڈ پر ڈائیورشن ہو گی جہاں سے تمام ٹریفک کو واپس ڈھوک دلال٬ ٹی بی ہسپتال٬ پیرودہائی اور اصغر مال سکیم چوک کی طرف روانہ کیا جائے گا۔

روشن بیکری کے پاس ڈائیورشن ہوگی جہاں سے بنی چوک اور لنک روڈز کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو واپس بھجوا دیا جائے گا جو کہ تمام ٹریفک واپس بنی چوک سے براستہ سید پورروڈ ٬سرکلر روڈ سے ہوتی ہوئی مری روڈ سے لیاقت باغ کی طر ف آئیگی ہملٹن چوک میں بھی ڈائیورشن لگائی جائے گی جہاں سے کسی قسم کی ٹریفک کو ڈنگی کھوئی اور بانسانوالہ چوک کی طرف نہیں جانے دیا گا تمام ٹریفک کو گنجمنڈی کی طرف موڑ دیا جائے گا٬ بانسانوالہ چوک میں بھی ڈائیورشن ہوگی جہاں سے جامع مسجد روڈ پر کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائیگا٬ تمام ٹریفک کو واپس پیرودھائی کی طرف واپس موڑ دیا جائیگا اس کے علاوہ پیر چوہا چوک میں ٹریفک ڈرائیوشن لگائی جائے گی جہاں سے قدیمی امام بارگاہ بلتستانیہ کی طرف ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا ٬ تمام ٹریفک کو واپس اصغر مال سکیم چوک اور پیرودھائی روڈ کی طرف ڈرائیورٹ کی جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سیٹلائیٹ ٹائون سے برآمد ہونے والے جلوس کے موقع پر امام بارگاہ یادِ گار حسینی کے دونوں اطراف٬ تھانہ نیوٹائون٬ نزد پنجاب بنک کالج آف کامرس٬ حیات ولی ہسپتال٬ عزیز نرسنگ ہوم٬ بنی چوک جانب کوہاٹی بازار٬ روشن بیکری٬ کالی ٹینکی٬ جہانگیر بالٹی مر غ٬ کالی ٹینکی چوک٬ اصغر مال کالج چوک بنی مارکیٹ اور دیگر مختلف مقامات پر مکمل ٹریفک ڈائیورشن لگا کر ٹریفک کومتبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گاانہوںنے کہا کہ اس خاص موقع پر شہری پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :