محرم الحرام ٬پولیس کاپاک فوج ٬رینجرزکے ہمراہ فلیگ مارچ

منگل 11 اکتوبر 2016 19:04

ڈی جی خان ۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ پنجاب پولیس پاک فوج اور دیگر فورسز نے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تین تحصیلوں میں عاشورہ محرم کے حوالے سے فلیگ مارچ کیا مرکزی جلوسوں کے روٹس کے معائنہ کے ساتھ ساتھ امن کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کی تونسہ شریف کے معائنہ کے دوران ڈی سی او ندیم الرحمن نے کہا کہ عاشوہ محرم کے حوالے سے ضلع ڈیرہ غازی خان بالخصوص تونسہ انتہائی حساس ہے فورسز کے ساتھ ساتھ امن کمیٹی کے اراکین اور عوام کو الرٹ رہنا ہوگا جلوس اور مجالس کے روٹس اور وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن عطا محمد ٬ اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار ٬ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس ٬ تحصیل امن کمیٹی کے اراکین اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے ڈی سی او کی قیادت میں محرم کے جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :