دشمن قوتیں ملک میں بدامنی اورانتشارپھیلاکرپاکستان کوکمزورکرناچاہتی ہیں۔ ڈاکٹرحافظ عبدالکریم

منگل 11 اکتوبر 2016 19:04

ڈی جی خان ۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)رکن قومی اسمبلی /کنونیئر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں ملک میں بد امنی اور انتشار پھیلا کر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں لیکن عوام سازشوں کو بھانپتے ہوئے متحد ہوچکی ہیں سرحد ی کشیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے صفوں میں اتحاد پیدا کیا جائے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھتے ہوئے اجنبی اور مشکوک افراد و سرگرمیوں کی فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع دی جائے انہوں نے یہ بات ڈی سی او آفس میں ضلعی امن کمیٹی کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کر رہی ہے اس سلسلہ میں عوام کا تعاون اہم کردار ادا کر رہا ہے ڈی سی او ندیم الرحمن نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان کی مثالی فضا قائم ہے جسے برقرار رکھنے کے لیے امن کمیٹی کے اراکین ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں تنازعات مل بیٹھ کر حل کیے جاتے ہیں تاکہ امن دشمن عناصر کو کسی بھی قسم کا موقع نہ مل سکے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب میر مرزا خان تالپور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو پر امن بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اس سلسلہ میں ضلعی سطح پر انتظامیہ اور امن کمیٹی کے اراکین کا کردار قابل تحسین ہے۔