53جرائم پیشہ افرادگرفتار٬منشیات ٬اسلحہ برآمد

منگل 11 اکتوبر 2016 19:04

ملتان ۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)پولیس نے مختلف علاقوںمیں چھاپے مارکر 53جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم قربان علی سے 15لیٹر شراب٬پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم غلام محی الدین سی12لیٹر شراب اورپولیس تھانہ کینٹ نے ملزم اللہ نواز سے 1لیٹر شراب ٬پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزمان گل خان سی1پسٹل٬نسیم عباس سے 1بندوق٬ملزم عمر دراز سے 1بندوق٬پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزمان اسلم سے رائفل ٬اکرم سے رپیٹر12بور٬پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم راشد سے پسٹل 30بور ٬پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم سلیم سے پسٹل 30بور برآمد کر کے گرفتارکرلیا۔

جبکہپولیس تھانہ پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزمان اعجاز اور محمد واجد کو گیس ری فل کرتے٬ پولیس تھانہ گلگشت نے ملزمان زاہد اقبال٬محمد جنید اور غلام مرتضیٰ٬ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان فیصل ٬ عمردارز ٬ مظہر اور آصف کوبغیر اجازت نامہ کے گیس ری فل کرتے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم شہزاد کو اپنا مکان ملزم فضل عباس کو بغیر اجازت نامہ کرایہ پر دینے٬ پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزمہ کنیز بی بی کو اپنا مکان ملزم وکیل کوکرایہ پر دینے کے جرم میں قابو کرلیا۔

پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان عبدالرحمان ٬ دلاوراور فیضان کو آتش بازی کا سامان تیار کرتے حراست میں لے لیا۔جبکہ ملتان پولیس نی27اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سی7کا تعلق کیٹیگری اے سے ہے جبکہ20ملزمان کا تعلق کیٹیگری بی سے ہے۔ ان میں سی9اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔ دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران125نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں410نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی125موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔