حضرت امام حسین ؓ کا صبر ٬ْ شکر اور توکل الٰہی کائنات کے انسانوں کیلئے علم و عرفان کا مینار ہے ٬ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

منگل 11 اکتوبر 2016 18:35

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیرعلی خان گورچانی نے کہا ہے کہ معاشرے میں بھائی چارے ٬ رواداری٬ برداشت اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت موجودہ حالات میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے٬کوئی بھی دشمن ہمارے قومی اتحاد٬ یکجہتی اور بھائی چارے کو پارہ پارہ کرکے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا٬عوام محرم الحرام کے مہینے میں پُرامن رہیں اور اتحاد و یگانگت کا ثبوت دیں ٬اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہحضرت امام حسین ؓ کا صبر ٬ْ شکر ٬ْ توکل اور رضائے الٰہی کائنات کے انسانوں کیلئے علم و عرفان کا مینار ہے ٬محرم الحرام اخوت ٬ بھائی چارہ ٬ رواداری اور یک جہتی و یگانگت کا درس دیتا ہے٬ محرم الحرام کے دوران ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھ کر امن و امان کی مثالی فضا کو یقینی بنانا ہے٬سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ ہمیں انتہا پسندی اور دہشت گردی سمیت جن سنگین خطرات کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق پیدا کر کے ملک کو مضبوط اور مستحکم بنا کر تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہو گا٬ انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اپنے اپنے پلیٹ فارم سے بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کریں٬انہوں نے پارٹی عہدیداران و کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع میں امن ٬ یکجہتی اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں اور اپنے ارد گرد نظر رکھیں تاکہ محرم الحرام میں کسی بھی شر پسند عناصر کو امن و امان کی خوشگوار فضا کو خراب کرنے کا موقع نہ مل سکے ۔