ساہیوال میں یوم عاشور پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

منگل 11 اکتوبر 2016 18:34

ساہیوال ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ڈی سی او ساہیوال شوکت علی خاں کھچی نے عاشورہ کے موقع پر امن وامان کو برقرا ررکھنے کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

دفعہ144کے تحت لگائی گئی اس پابندی کا اطلاق سکیورٹی اداروں ‘خوا تین‘ بوڑھے افراد اور بچوںپر نہیں ہوگا۔ اسی دفعہ کے تحت عزاداروںکے علاوہ 5یا 5سے زائد افراد کے اجتماع ‘ ذوالجناح کے راستوں پر مکانوں اور دکانوں کی چھتوں پر کھڑے ہونے اور لائوڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :