ساہیوال سے یوم عاشور کی61جلوس برآمد ہونگے‘سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا

منگل 11 اکتوبر 2016 18:34

ساہیوال ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ضلعی پولیس نے یوم عاشور کا سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے اور ضلع بھر میں 1199 پولیس افسران واہلکاران کے علاوہ سینکڑوں قومی رضا کار و سینکڑوں والنٹیئرز کی ڈیوٹی لگائی ہے جبکہ ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کی ٹیموںکی ڈیوٹی الگ ہوگی۔ ضلع بھر میں 12مجالس اور 61جلوس برآمد ہونگے۔

اے کیٹیگری کی مجلس 1 اور جلوس 12ہونگے ۔یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام نے ایک ملاقا ت میں بتائی۔ انہوںنے بتایا کہ یوم عاشور کے حوالہ سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ جلوس کے روٹس پر 4ڈی ایس پیز ‘ 22انسپکٹرز ‘52سب انسپکٹرز‘117اے ایس آئیز ‘97ہیڈ کانسٹیبلان ‘906کانسٹیبلز اور لیڈیز پولیس کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جبکہ جلوس کے روٹس کے علاوہ جوگی چوک ‘صدر چوک ‘مزدور پلی ‘بابے والا چوک ‘لیاقت چوک اوردیگر مقامات پر ناکہ بندی پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جلوس کے راستوںمیں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ جلوس کی آڈیواور ویڈیو کوریج بھی کی جائے گی۔ انہوںنے بتایاجلوس برآمد ہونے سے قبل سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل عملہ کے ذریعے جلوس کے روٹس کی سویپنگ کی جائے گی۔ جلوس کا داخلی و خارجی راستہ ایک ہی ہوگا اور وہاں پر میٹل ڈی ٹیکٹرز کے ذریعے چیکنگ اور واک تھرو گیٹس سے گزاراجائے گااور جامہ تلاشی بھی لی جائے گی۔

جلوس کے روٹس سے ملحقہ گلیوں اور بازاروں کو قناتوں اور خار دارتاروںکے ذریعے سیل کیا جائے گا۔ سفید پار چات اور چھت ڈیوٹی بھی ہوگی۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس افسران واہلکاران سے تعاون کریں اور کوئی بھی مشتبہ شخص یا مشتبہ اشیاء دیکھیں تو فوری طورپر ریسکیو15 یا متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں تاکہ کسی قسم کے نا خوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :