ساہیوال میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس (کل)انجمن حیدریہ سے برآمد ہو گا

منگل 11 اکتوبر 2016 18:34

ساہیوال ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ملک بھر کی طرح ساہیوال میں بھی( کل) حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کا یوم شہادت مذہبی عقیدت واحترام سے منایاجائے گا‘ مجالس و جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے٬ پولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں جبکہ امام بارگاہوں ‘مساجد اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے٬ ساہیوال میں غلہ منڈی سے انجمن حیدریہ کے زیر اہتمام (آج) صبح 8بجے علم و ذوالجناح کا جلوس نکالا جائے گا جو مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا محلہ فرید گنج پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا اور دیگر مقامات سے نکلنے والے جلوس مختلف بازاروں سے ہو تے ہوئے مرکزی امام بار گاہ قصر بتول سے علم ‘ذوالجناح ا ورتعزیے کے بڑے جلوس میں شامل ہوجائیںگے جو دیپالپور بازار ‘ پاکپتن بازار ‘ جناح چوک ‘ لیاقت چوک او رکربلا روڈ سے ہوتے ہوئے رات دس بجے کے قریب کربلا مائی شاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :