سی ٹی او کا خیمہ سادات کے جلوس کے انتظامات کا جائزہ‘ذوالجناح کے جلوس کے روٹ کا دورہ بھی کیا

منگل 11 اکتوبر 2016 18:34

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے 9محرم الحرام کو ہونے والے خیمہ سادات کے جلوس کے دوران ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور ٹریفک سٹاف کو بہتر ڈیوٹی کیلئے احکامات دیتے رہے٬ بعد ازاں انہوں نے 10محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی دورہ کیا٬ انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ اپنی نگرانی میں جلوس کے موقع پر ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارتے ہوئے رواں دواں رکھیں٬طیب حفیظ چیمہ نے نثار حویلی سے کربلا گامے شاہ تک کے راستوں کا بھی دورہ کیا اور ٹریفک کے متبادل راستوں کا جائزہ لیا٬ اس موقع پر ٹریفک افسران بھی انکے ہمراہ تھے٬ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے٬ انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ پوری محنت اور لگن سے ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزاریں ٬انہوں نے کہا کہ ذوالجناح پروسیشن کے روٹ پر کوئی بھی گاڑی ٬موٹر سائیکل٬سائیکل تک نہیں آنے دی جائے گی جبکہ شرکاء کی گاڑیوں کی پارکنگ ذوالجناح کے روٹ سے کم از کم دو سو گز دور کرائی جائے٬ طیب حفیظ چیمہ نے جلوس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ اپنی گاڑیاں مقررہ پارکنگ ایریاز میںہی کھڑی کریں اور ٹریفک سٹاف کی ہدایت پر عمل کریں تاکہ ٹریفک کابہائومتاثر نہ ہو٬انہوںنے شہریوں کو ہدایت کی کہ رانگ پارکنگ سے اجتناب کریں اور کسی بھی شکایت یا معلومات کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 042-1915 پر رابطہ کریں۔