مویشی پال حضرات جانوروں کو اوس سے بچا کر رکھیں۔ماہرین لائیو سٹاک

منگل 11 اکتوبر 2016 18:32

فیصل آباد۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)ماہرین لائیو سٹاک نے مویشی پا ل حضرات کو ہدائت کی ہے کہ بدلتے ہوئے موسم کے باعث جانوروں کو اوس سے بچائیں اور رات کو جانوروں کو شیڈز میں باندھیں جہاں تازہ ہوا کی آمد و رفت ہو جبکہ سبز چارے میں بھوسے کا استعمال کم سے کم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ سردی کی آمد اوررات کو پڑنے والی اوس کی وجہ سے دودھیل جانوروں میں دودھ کی پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور جانوروں کے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے لہٰذا مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کو سردی اور اوس سے محفوظ رکھیں اور انہیں تازہ چارہ کھلانے سمیت دن میں کم از کم دو مرتبہ پانی بھی پلائیں۔