رانا ثناء الله خاںکی کنٹرول روم کے ذریعے عاشورہ کے جلوسوں و مجالس کی سیکورٹی پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت

منگل 11 اکتوبر 2016 18:32

فیصل آباد۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے انتظامات کی مانیٹرنگ کا عمل انتہائی ذمہ داری کا متقاضی ہے لہٰذا کنٹرول روم کے ذریعے ۱ٓج عاشورہ محرم کے جلوسوں و مجالس کی سیکورٹی پر مسلسل نظر رکھی جائے اور حفاظتی و انتظامی امور میں کسی قسم کے مسئلہ یا شکایت کی صورت میں متعلقہ محکموں کی طرف سے فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا جائے ۔

انہوں نے یہ بات ڈی سی او آفس میں قائم محرم کنٹرول روم کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈی سی او سلمان غنی نے انہیں کنٹرول روم کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے کنٹرول روم میں محرم انتظامات کی نگرانی کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے تمام امور کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کرنے کے اقدام کو سراہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈیوٹی سٹاف سے کہا کہ وہ چوکس انداز میں ڈیوٹی کریں اور کسی معمولی شکایت کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے ۔

انہوں نے نقشوں اور چارٹس کے ذریعے یوم عاشور کے اہم جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا اور کہا کہ ان روٹس پر جلوسوں کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رہیں اور جلوسوں میں شامل ہونے والے لوگوں کی حرکات و سکنات پر نظر رکھیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیا رپورٹس پر بھی گہری توجہ رکھیں اور کسی مسئلہ یا شکایت کی نشاندہی کی صورت میں ازالہ کے لئے فوری اقدامات اور محکمانہ کارروائی سے متعلق متعلقہ ٹی وی چینل کو آگاہ کیا جائے ۔ ڈی سی او سلمان غنی نے بتایا کہ کنٹرول روم میں 150 سی سی ٹی وی کیمروں سے مختلف زاویوں کے ذریعے اہم جلوسوں و مجالس کی نگرانی کی جارہی ہے جو ایس ایس پی اپریشن اور ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے کنٹرول رومز سے بھی منسلک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :