کے ایم سی وڈی ایم سیز کے وفات یا فتہ ملازمین کی بیواؤں میں پروانڈنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس کے چیکس تقسیم کردیئے گئی

منگل 11 اکتوبر 2016 18:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ وسجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا کہ ریٹائر اوروفا ت پا جانے والے ملازمین کی مشکلا ت کو مدنظر رکھتے ہو ئے انکے قانونی واجبا ت کو جلد از جلد ادا کروانے کی کو ششیں کی جا رہی ہیں وہ آج دو مرحو م ملازمین کی بیو اؤں کو پروانڈنٹ فنڈز اور گروپ انشورنس کے چیکس تقسیم کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ آج کے ایم سی میںتقریبا ایک کروڑ روپے کے پر وانڈنٹ فنڈزاور گروپ انشورنس کے چیکس تقسیم کیے ہیں جو کہ پہلے آئیں پہلے پا ئیں کی بنیا د پر سینیا رٹی کے حساب سے تقسیم کر کے سفا رشی کلچر کا خاتمہ کیا جا رہا ہے انہو ں نے کہا ہے کہ آج تقریبا 55لا کھ روپے کے پروانڈنٹ فنڈ اور 45لا کھ کے گروپ انشورنس کے چیکس بیو اؤں میں تقسیم کیے گئے ہیں اور آئند ہ بھی کو شش کی جا ئیگی کہ تمام 1200ریٹا ئر اور وفا ت پا جا نے والے ملازمین کو 72کروڑ کی ادائیگیاں جلد از جلد کی جا ئیں انہو ں نے فائر فائیٹرز کو آج 8محرم الحرام کے جلوسوں کی وجہ سے حبیب بینک کے ایم سی برانچ بند ہو نے کی وجہ سے ادائیگی نہیں ہو سکی انشاء اللہ عاشورہ محرم کے فوری بعد تنخواہوں اور اوور ٹائم ادا کرد یا جا ئیگا ٬جبکہ جن ملازمین کے آن لا ئن اکاؤنٹ اور اے ٹی ایم کا رڈ ہے ان ملازمین کو آج سے ادائیگیا ں کی جا رہی ہے ۔