عاشورہ کے موقع پر مکمل اور بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی ٬آئی جی پولیس بلوچستان

منگل 11 اکتوبر 2016 18:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہاہے کہ محرم الحرا م کے جلوس اور مجالس پرامن طریقے سے جاری ہیں عاشورہ کے موقع پر بھی مکمل اور بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی خطرات کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات بڑھادئیے گئے ہیں۔کوئٹہ میں نویں محرم کے جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد منگل کو صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

آئی جی پولیس نے کہاکہ سکیو ر ٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تمام مقامات پر ایف سی٬پولیس اور حکو مت کے تمام ادارے مل کر کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عاشورہ کے موقع پر5ہزارپولیس اور ایک ہزار ایف سی اہلکارڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ میدانوں اور پہاڑیوں پر لیویز اہلکار اپنے فرائض سر انجام دینگے جبکہ ا س دوران ہمیں پاک فوج کی مکمل اسپورٹ حاصل ہوگی پاک فو ج کوئٹہ٬نصیرآباد اوردیگر حساس علاقوں میں اسٹینڈ بائی رہے گی انھوں نے کہاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا محرم کے حوالے سے خطرہ تو موجود رہتا ہے لیکن ہم نے بھی اپنے طور پر سارے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں جلو س کی فضائی نگرانی کی جائے گی جبکہ موبائل فون کی بندش کا تحریری مر اسلہ بھی ارسال کیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ جلوس میں شریک ہونے والے ہزارہ ٹاون اور دیگر علاقوںکے دستوں کو بھی سخت سیکیورٹی میں مرکزی جلوس تک پہنچا یا جائے گا اور اس کے راستوں پر بلند عمارتوں پر اسنائیپرز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔