ایک گروہ مذاکرات کامیاب نہیں ہونے دیتا ٬ نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی

منگل 11 اکتوبر 2016 18:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) بلوچستان کے سیاسی و قبائلی رہنماء سابقہ سینیٹر نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ ناراض بھائیوں سے مذاکرات کیلئے ازسر نو اسٹبلیشمنٹ کو چاہئے کہ وہ بات چیت کا آغاز کریںبلوچستان میں ایک ایسا گروہ موجود ہے جو مذاکرات کو ناکام بناتا ہے بلوچستان میں انجیرڈالیکشن ہوئے تھے اراکین اپنے مفادات میں مصروف ہے ان کو بلوچستان کے مسئلہ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں انسانی حقوق پامال کئے جارہے ہیں امریکہ جب طالبان سے مذاکرات کرسکتا ہے تو ناراض بھائیوں سے مذاکرات ہوسکتے ہیں اسٹبلیشمنٹ کو اپنے رویئے میں تبدیلی لانا ہوگی۔ انہوںنے یہ بات منگل کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انڈیا اپنے ملک کے مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بلوچستان میں حالات خراب کرتا ہے اور خراب کر رہاہے اگر بلوچ بھائیوں سے سنجیدگی سے مذاکرات کئے جائیں تو بلوچستان کے مسئلہ کا حل بخوبی آسانی سے نکل سکتا ہے بلوچستان کے نوجوانوں کا احساس محرومی ختم کرنا ہوگا ۔ اور انہیںیہ احسا س اور یقین دلانا ہوگاکہ ان کے مسائل حل کئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :