علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی میںبصارت سے محروم طلبا کے لیے خصوصی مرکز قائم

منگل 11 اکتوبر 2016 18:24

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی لا ہور کیمپس میںبصارت سے محروم طلبا کے لیے خصوصی مرکز قائم کر دیا گیا بصارت سے محروم طلبا ڈیجیٹل لائبریری کی سہولت سے فا ئدہ اٹھاتے ہو ئے جدیدتحقیق پر مشتمل کتابوں کے نئے ایڈیشن سے مستفید ہو سکیں گے ۔ علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کے وائس چانسلر شاہد صدیقی نے ای لائبریری اور سپیشل طلبا کے لیے خصوصی رسائی مرکز کا افتتاح کیا ۔

وائس چانسلر اوپن یو نیورسٹی شاہد صدیقی نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سپیشل طلباہمارے لیے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں ۔ ان کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کے مواقع فراہم کرنا حکومت اور سول سوسائٹی کا فرض ہے ۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے بتایا کہ بصارت سے محروم طلبا کے لیے ڈیجیٹل لائبریری کی سہولت علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کے تمام ریجن میں فراہم کی گئے ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے نہ صرف علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کے طلبا مستفید ہو سکتے ہیں بلکہ دیگر طلبا بھی فائدہ اٹھا سکیں گے بعد ازاں علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی لاہور کیمپس میں اوپن ڈے کی تقریب میں طلبا اور اساتذہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر طلبا کو اوپن یو نیورسٹی میں رواں مالی سال کے جاری داخلوں کے مواقع سے آگا ہ کیا گیا ۔ علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر رسول بخش بہر ام نے اوپن ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ پاکستان میں علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کا قیام عوام کے لیے نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ۔

علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی خواندگی میں اضافے کی گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ اوپن یو نیورسٹی کو نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا کی سب سے بڑی فاصلاتی جامعہ ہو نے کا اعزاز حاصل ہے ۔ تقریب سے ڈاکٹر عارف سلیم ٬ڈاکٹر ناصر ٬ محمد جواد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :