وطن کے چپے چپے کے حفاظت کے لیئے شہدائے اسلام کے چاہنے والے پر عزم ہیں ‘محمد امجد خان

ملک نازک موڑ پر کھڑا ہے ان حالات میں سب کواپنا کردار ادا کر نے کیلئے ایک ہوکر میدان میں کھڑا ہونا ہوگا

منگل 11 اکتوبر 2016 18:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء)جمعیت علماء اسلام (ف) کے قائمقام سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجد خان نے کہاکہ وطن کے چپے چپے کے حفاظت کے لیئے شہدائے اسلام کے چاہنے والے پر عزم ہیں ٬دین اور وطن کے لیئے قوم کا بچہ بچہ ہرقربانی دینے کے لیئے تیار ہے ٬ملک نازک موڑ پر کھڑا ہے ان حالات میں اتحاد اور اتفاق کے لیئے سب کواپنا کردار ادا کر نے کے لیئے ایک ہوکر میدان میں کھڑا ہونا ہوگا ٬دین اسلام پھیلانے کے لیئے حضرت حسین ؓ اور حضرت عمر ؓ اور شہدائے اسلام کی قربانیاں عظیم یادگار ہیں ان عظیم ہستیوں نے اپنی جان کی قربانیاں دے کر پیغام دیا ہے کہ دین اسلام کے لیئے اپنی جان کی بھی قربانی دینے پڑھے تو اس دریغ نہیں کر نا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار نے مختلف تقریبات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ اسلام اور ملک دشمن نئی سازشوں کو لے کر اگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے کے خلاف سازشی عناصر ایک مرتبہ پھر سر گرم ہوگے ہیں یہ منصوبہ وطن کی ترقی کے لیئے بے حد ضروری اس منصوبے کی کامیابی کے لیئے ہر جماعت اور ہر پاکستانی کو کردار ادا کر نے کے لیئے اختلافات کو بالائے طاق رکھ متحد ہو جا نا چاہیے انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبے کے خلاف بھانت بھانت کی بولیاں بھی قابل مذمت ہیں متفقہ فیصلوں کو دوبارہ چھیڑنا نہیں چاہیے انہوں نے کہاکہ ہمیں مل کر وطن عزیز کے خلاف سازشوں کے دروازے بند کر نے کے لیئے ادا کر نا چاہیے جے یو آئی سی پیک منصوبے کو کالا باغ ڈیم کی طرح متنازعہ بنانے کی ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کر ے گی انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دین اور وطن کے خؒاف سازشوں کے دروازے بند کر نے کے لیئے کام کی ضرورت ہے ۔