وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی ترک وزیراعظم سے ملاقات

ترکی کا پاکستان کے توانائی شبعے کی ترقی میں مدد کا اعادہ

منگل 11 اکتوبر 2016 18:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ترک صدر رجب اردوان کی دعوت پر وفاقی وزیر دفاع٬ پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے استنبول میں تیسویں عالمی توانائی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ترکی نے پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں تعاون کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس میں روس٬آزربائیجان ٬وینزویلا کے صدور اور مختلف ممالک کے توانائی کے وزراء شرکت کررہے ہیں اس کانفرنس کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر پانی وبجلی٬دفاع خواجہ محمد آصف نے ترکی میں پاکستان کے قونصل جنرل٬ترکی کے وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

ترک وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے اس سلسلے میں ترکش کمپنیوں سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں بھر پور کردار ادا کریں۔ خواجہ محمد آصف نے ترکی کے وزیراعظم اور عوام کا پاکستان کے ساتھ مشکل وقت میں کھرے ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ ترکی کے وزیراعطم پاکستان کا ترکی کے ساتھ مضبوط یکجہتی کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :