ہنگو٬ یوم عاشور کے جلوس اور دیگر مجالس کے تحفظ کیلئے شہر میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

منگل 11 اکتوبر 2016 18:10

ہنگو۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ہنگو میں یوم عاشورہ کے جلوس اور دیگر مجالس کے تحفظ کیلئے شہر میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہنگو میں یوم عاشورہ کے موقع پر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ہنگو دا خل ہونے والے تمام راستوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا شہر بھر میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے مسلح دستے گشت کررہے ہیںتمام امام بارگاہوں ٬ْاونچے مقامات ٬ْدکانوں کی چھتوں اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر فورسز کے مسلح دستے تعینات کیے گئے ہیں پورے شہر میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے ۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے جوان چوکس کھڑے ہیں ہنگو کو چاروں طرف سے سیل کیا گیا ہے تا کہ یوم عاشور خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :