Live Updates

عمران خان ملک کے ناکام ترین سیاستدان ہیں ۔ راشد علی خان

منگل 11 اکتوبر 2016 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) الراشد فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین راشد علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ہے٬ وہ ملک کے ناکام ترین سیاستدان ہیں جو دھرنے اور احتجاج کر کے ملک کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ منگل کے روز جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر احتجاج ان کا جمہوری حق ہے تو عوام کا عمران خان کی سیاست کے خلاف احتجاج کرنا بھی جمہوری حق ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی جاتی عمرہ پر دھرنا دینے اور احتجاج کرنے کی بات کرتے ہیں تو کبھی اسلام آباد کو بند کرنے کا کہتے ہیں٬ وہ کبھی دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے باہر نہیں نکل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران جس طرح کی سیاست کر رہے ہیں اس سے سوائے ملک کو نقصان پہنچنے کے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ وہ احمقانہ حرکتیں چھوڑ کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں چونکہ ان کے دھرنوں اور ورائٹی پروگراموں نے نہ صرف ملک کو معاشی نقصان پہنچایا ہے بلکہ وہ ملک کی بدنامی کا باعث بھی بن رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :