کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے تمام افسران و ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔ عبدالحفیظ انصاری

منگل 11 اکتوبر 2016 18:10

کراچی ۔ اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر عبدالحفیظ انصاری نے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ اور تمام چیئرمینوں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے تمام افسران و ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سی افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی منتخب قیادت کے لئے امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت سندھ فوری گرانٹ جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔