صوابی ٬تر بیلہ ڈیم کے واپڈا ملازمین کو ہارڈ ورکنگ الائونس دیا جائے گا٬ چیئرمین واپڈا

منگل 11 اکتوبر 2016 18:04

صوابی۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) چیئرمین واپڈا مزمل خان نے یقین دلایا ہے کہ تر بیلہ ڈیم کے واپڈا ملازمین کو دوسری پاور کمپنیوں کے ورکروں کی طرح ہارڈ ورکنگ الائونس ملے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے تر بیلہ ڈیم پاور ہائوس ورکرز یونین کے چیر مین ہمایون خان ٬ وائس چیر مین سیف الرحمن ٬ جنرل سیکرٹری اقبال خان تنہا اور جوائنٹ سیکرٹری غازی خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔

اس موقع پر چیئرمین ہمایون خان نے کہا کہ ورکروں کے تعاون سے تمام درپیش مسائل پر قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا سب سے بڑا مقصد ورکروں کا احساس محرومی دور کر نے کے علاوہ ان کے حقوق کا حصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ تر بیلہ ڈیم کے ملازمین کو جن مسائل کا سامنا ہے اس سلسلے میں وہ سرکاری سطح پر با ت کریںگے ۔

متعلقہ عنوان :