صوابی ٬کسی صورت کاشتکاران تمباکو کا استحصال نہیں ہونے دیںگے٬اسد قیصر

منگل 11 اکتوبر 2016 18:04

صوابی۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں تمباکو پر پابندی لگانے کے حوالے سے پیش کر دہ بل کاشتکاران تمباکو کے نمائندوں کی تجاویز کی روشنی میں ترامیم کر کے پاس کریںگے ٬کسی صورت کاشتکاران تمباکو کا استحصال نہیں ہونے دیںگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کاشتکار کوارڈنیشن کونسل کے صوبائی جنرل سیکرٹری لیاقت یوسفزئی اور محمد علی ڈاگی وال پر مشتمل ایک بڑے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

کاشتکار نمائندوں لیاقت یوسفزئی اور محمد علی ڈاگی وال نے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا کہ صوبائی اسمبلی میں تمباکو پر پابندی لگانے کا جو بل پاس کیا گیا ہے وہ قابل تشویش بات ہے اس بل کے پاس ہونے سے تمباکو کے کاشتکاروں اور تمباکو فصل کو خطرات لاحق ہیں اس سے 32ہزار تمباکو بھٹیاںختم ہونے سے دس لاکھ لوگ نہ صرف بے روزگار ہوجائیں گے ۔ سپیکر اسد قیصر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے بنیادی مسائل اسمبلی فلور پر حل کرینگے تمباکو پر پابندی لگانے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے اس میں ترامیم لا کر اس بل کو پاس کیا جائیگا ۔