بہاولپور٬ یوم عاشورہ کے موقع پر 4515 پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے

منگل 11 اکتوبر 2016 18:04

بہاولپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) بہاولپور ڈویژن میں کل یوم عاشورہ کے موقع پر 516جلوس اور 1410 مجالس منعقد ہوں گی٬ جس کے لئے بہاولپور پولیس کی طرف سے خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قائمقام ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور کے مطابق یوم عاشورہ کے دوران 4515 پولیس اہلکاروں کاخصوصی دستہ اپنے فرائض انجام دے گا۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کے لئے 1235 پولیس اہلکاروافسران اور 2383 پی کیو آرزڈیوٹی پر مامور رہیں گے٬ سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے ضلعی وتحصیل سطح پر کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 نے بھی عاشورہ محرم کے حوالے سے ہنگامی پلان تیار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :