حسینیت آج بھی یزیدیت کیخلاف بر سرپیکار ہے ‘ ذکر اللہ مجاہد

دین اسلام کی ترویج و اشاعت اور اس کا نفاذ اس امت کا اصل کام ہے ‘امیر جماعت اسلامی لاہور

منگل 11 اکتوبر 2016 17:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حسینیت کا پرچم سربلند ٬ حق و صداقت کے راستے پر چلنے والے جرتوں کا سبق حاصل کرتے رہیں گے حسینیت آج بھی یزیدیت کیخلاف بر سرپیکار ہے٬ یزیدیت ہر دور میں شکلیں بدل بدل کر سامنے آتی رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہادت امام حسین ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ہم مظلوم کی مدد کے لیے آگے بڑھیں اور ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں اور اسلام کے سنہری اصولوں کے مقابلے میں کسی یزیدیت پر سمجھوتہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جس دور سے گذر رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسفہ حسین کو ہم اپنی زندگیوں میں لاگوکریں اور اس کا عملی مظاہرہ کریں ۔

(جاری ہے)

واقعہ کربلا حق وباطل کے درمیان جنگ ہے جو ہمیں بے سروسامانی اور محدودوسائل کے باوجود طاقت ورباطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام کی ترویج و اشاعت اوراس کا نفاذ اس امت کا اصل کام ہے۔ نواسہ رسول ؐ کی قربانیاں اسلام کی بقا ء کے لیے تھیں اور واقعہ کربلا مسلمانوں کو درس دیتا ہے کہ آپس میں اتحاد اور اللہ کی بندگی اختیار کرتے ہوئے اسلام کے دیے ہوئے سنہری نظام کے نفاذ کے لیے عملی جدوجہد کریں اور اپنی زندگیوں میں دین اسلام کی اصل روح کو سما لیں ۔کائنات کے تمام انسانوں کی کامیابی اسلام کے سنہری اصولوں میں پوشیدہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :