سی ٹی او کا خیمہ سادات کے جلوس کے انتظامات کا جائزہ٬ذوالجناح پروسیشن کے روٹ کا دورہ

10محرم کے مرکزی ذوالجناح کے موقع پر ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارتے ہوئے ٹریفک کے بہائو کو برقرار رکھا جائے روٹ پر کوئی گاڑی موٹر سائیکل ٬سائیکل نہیں آئے گی ٬شرکاء اپنی گاڑیاں روٹ سے کم از کم دو سو گز دور پارک کریں‘طیب حفیظ چیمہ

منگل 11 اکتوبر 2016 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے 9محرم الحرام کو ہونے والے خیمہ سادات کے پروسیشن کے دوران ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور ٹریفک سٹاف کو بہتر ڈیوٹی کیلئے احکامات دیتے رہے بعد ازاں انہوں نے 10محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی وزٹ کیا۔ انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ اپنی نگرانی میں جلوس کے موقع پر ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارتے ہوئے رواں دواں رکھیں۔

طیب حفیظ چیمہ نے نثار حویلی سے کربلا گامے شاہ تک کے راستوں کا وزٹ کیا اور ٹریفک کے متبادل راستوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ٹریفک افسران بھی اُنکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ پوری محنت اور لگن سے ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزاریں ٬ مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر نظر رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالجناح پروسیشن کے روٹ پر کوئی بھی گاڑی ٬موٹر سائیکل٬سائیکل تک نہیں آنے دی جائے گی جبکہ شرکاء کی گاڑیوں کی پارکنگ ذوالجناح کے روٹ سے کم از کم دو سو گز دور کرائی جائے۔ طیب حفیظ چیمہ نے جلوس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ اپنی گاڑیاں مقررہ پارکنگ ایریاز میںہی کھڑی کریں اور ٹریفک سٹاف کی ہدایت پر عمل کریں تاکہ ٹریفک کابہائومتاثر نہ ہو۔ وارڈنز شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ٹریفک بارے ہدایات پر عمل کروائیں۔انہوںنے شہریوں کو ہدایت کی کہ رانگ پارکنگ سے اجتناب کریں اور کسی بھی شکایت یا معلومات کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 042-1915 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :