شہدائے کربلا کے جذبہ قربانی پر عمل پیرا ہو کر ہم تمام مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں‘ ایاز صادق

منگل 11 اکتوبر 2016 17:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کے جذبہ قربانی پر عمل پیرا ہو کر ہم تمام مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

محرم الحرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسوہ شبیری پر عمل کر تے ہوئے ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیداکر سکتے ہیں ٬حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء قربانی اور جذبہ شہادت کی بہترین مثال ہیں ٬ یو م عاشور کی قربانی قیامت تک آنیوالوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہو گی ۔